(صورتِ حال، اسپورٹس ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے کہا کہ وہ مکمل فٹ ہیں، اچھی ردھم میں بولنگ کر رہے ہیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
شامی کو نیوزی لینڈ کے آئندہ دورے کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، لیکن اس نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی قومی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران انہوں نے بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، جہاں انہوں نے نو وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے شامی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے تینوں فارمیٹس اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیل جاری رکھا ہے، لیکن ابھی تک قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ نہیں مل سکی۔
شامی نے کہا کہ امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اور ہر شعبے میں ہدف مقرر کر کے اس کی تکمیل کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔


