سڈنی (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 99 رنز پر آؤٹ کردیا۔ اس کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا کو 326 رنز کی برتری حاصل ہوئی اور میزبان ٹیم کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔
اسٹیو اسمتھ 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے ہیں۔ آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے ابھی 170 رنز درکار ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ گردن کی تکلیف کی وجہ سے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔
جنوبی افریقا کے مارکو جینسن نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور کگیسو ربادا نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔


