فائل فوٹو
کراچی (این این آئی)۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے رکنِ صوبائی اسمبلی جہانگیر موسیٰ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواست گزار کے خلاف آئندہ سماعت تک کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران وکیل بیرسٹر جہانگیر کلہوڑو نے مؤقف اختیار کیا کہ ایم پی اے جہانگیر موسیٰ کے بھائی سائبر جرائم کے ادارے میں سب انسپکٹر ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی مخالفت کی بنیاد پر درخواست گزار کو تین مرتبہ معطل کروایا جاچکا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بے گناہی کے حقائق بیان کرنے پر متعلقہ ادارے نے مقدمہ درج کیا۔ عدالت نے وفاقی وزارتِ داخلہ اور دیگر فریقین سے گیارہ نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔


