لندن (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے سابق کپتان بین اسٹوکس نے ایشز سیریز کے لیے ٹیم میں ممکنہ واپسی سے متعلق خبروں کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دستیابی کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔
آئی پیپر اسپورٹ نے رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بین اسٹوکس دو شرائط کے ساتھ واپسی پر غور کرسکتے ہیں۔ اسٹوکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر کی سرخی گمراہ کن ہے اور اس دعوے میں حقیقت نہیں۔
بین اسٹوکس نے جون 2026 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ آئندہ ایشز سیریز نومبر 2027 میں انگلینڈ میں شیڈول ہے۔
اسٹوکس کے تازہ بیان نے واپسی کی تمام قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے۔


