لندن (نیوز ڈیسک)۔ پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ عماد وسیم اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرتے اور وہ اکیلی ہی بچوں کی پرورش کی تمام ذمے داریاں نبھا رہی ہیں۔
یہ بات انہوں نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ثانیہ اشفاق نے مزید کہا کہ عماد وسیم نے آخری بار نومبر 2025ء میں بچوں سے ملاقات کی تھی جب وہ اپنے نومولود بیٹے زیان سے ملنے آئے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں اور اکیلی بچوں کی اچھی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔


