اسپورٹس ڈیسک۔ پاکستانی پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے جاپان میں جاری ایشین پیرا گیمز میں پاکستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
حیدر علی نے ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں 57 اعشاریہ 20 میٹر کی تھرو کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا ہے۔ اس کارکردگی کے ساتھ پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنا نیا ذاتی بہترین ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
اس مقابلے میں ازبکستان کے ایتھلیٹ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ بھارت کے ایتھلیٹ کے حصے میں کانسی کا تمغہ آیا ہے۔ حیدر علی اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لیے تمغے جیت چکے ہیں۔
ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ ان کی بین الاقوامی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔


