بین الاقوامی ڈیسک (الجزیرہ)۔ سعودی عرب کے شاہ فہد ایئرپورٹ پر ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اس واقعے کی مزید تفصیلات اور اپڈیٹس بعد میں جاری کی جائیں گی۔


