فائل فوٹو
فائل فوٹو
نیوز ڈیسک (معیشت) — پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 884.61 پوائنٹ کمی کے بعد 165,046.37 پوائنٹس پر آ گیا۔ اے پی پی اردو کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا لین دین عمل میں آیا۔
اس دوران 167 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 273 کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ 126 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں استحکام کا شکار رہیں۔


