کراچی ایکسپو سینٹر میں چوبیسویں فارما ایشیا 2026 کے دوسرے روز بھی سرگرمیاں جاری رہیں۔ نمائش میں ملکی و غیر ملکی فارماسوٹیکل کمپنیوں اور بین الاقوامی تجارتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
ایس آئی ایف سی کے مطابق نمائش کا انعقاد سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل، ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔


