انٹرنیشنل ڈیسک (این این آئی) بحرین نے روس اور یوکرین کے درمیان 540 قیدیوں کے تبادلے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کامیاب ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔ بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام یوکرین بحران کے پرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اس تبادلے سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں مدد ملی ہے۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ بحران کے آغاز سے اب تک ثالثی کی 27 کوششوں میں 8 ہزار 537 قیدی رہا ہو چکے ہیں۔
بحرین نے جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کے فروغ کے لیے تمام پرامن اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔


