انٹرنیشنل ڈیسک (ورلڈ اسپورٹس ڈیسک)۔ ففا کے صدر گیانی انفیٹینو نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے تجارتی حقوق فروخت کرنے کے منصوبے پر تنقید کے باوجود انہیں دوبارہ انتخاب کے لیے ممبر ایسوسی ایشنز کی وسیع اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔
ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن نے جمعہ کے روز گیانی انفیٹینو کی چوتھی مدت کے لیے کامیابی کی امیدوں کو تقویت دیتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
گیانی انفیٹینو کو دو ماہ قبل ففا کے تجارتی حقوق نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کے منصوبے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا تھا۔


