انٹرنیشنل ڈیسک (اردو نیوز ڈیسک)۔ اردن کے محکمۂ پبلک سکیورٹی نے الکرک میں واقع حمود چرچ پر حملے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس دہشت گرد حملے میں مجموعی طور پر نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بی بی سی کے مطابق اردن کے سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا کہ گزشتہ جمعے کو ہونے والے اس حملے کے بعد تلاش اور چھاپہ مار کارروائیاں پیر کی علی الصبح تک جاری رہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تینوں مشتبہ افراد کا سراغ الکرک گورنری کے ایک ویران مکان میں لگایا گیا۔


