حافظ آباد (نیوز ڈیسک) حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ میں زمین کے تنازع پر دو بیٹوں نے مبینہ طور پر اپنے والد اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا دوست فریقین کے درمیان زمین کا تنازع حل کروانے آیا تھا۔
تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر والدہ کے اکسانے پر دونوں افراد کو کلہاڑیوں سے قتل کیا۔ ڈی پی او کے مطابق مقتول کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ ونیکے تارڑ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔


