اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے جدید کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن فور سی سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ دارالحکومت میں پولیسنگ کو مضبوط بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام بہتر بنایا جائے۔
متعلقہ حکام کے مطابق دورے کے دوران آئی جی اسلام آباد کو سینٹر کے جدید نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فیلڈ آپریشنز اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانا ہے۔


