راولپنڈی (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات، چیف آف دی آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کے تمام رینکز کے ہمراہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق جنرل عبدالوحید کاکڑ پیر کے روز انتقال کر گئے۔ پاک فوج کی قیادت نے مرحوم کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔


