سرگودھا (نیوز ڈیسک) سرگودھا میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
تھانہ عطا شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیاض کو گرفتار کر کے ایک کلو 320 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے طاہر کو گرفتار کر کے ایک کلو 380 گرام چرس برآمد کی۔
تھانہ بھیرہ پولیس نے آصف کو گرفتار کر کے ایک کلو 300 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ کڑانہ پولیس نے زاہد اقبال کو گرفتار کر کے ایک کلو 350 گرام چرس برآمد کر لی۔
اسی تھانے نے ربنواز کو گرفتار کر کے 30 لیٹر شراب اور 200 لیٹر لہن سمیت آلات کشید برآمد کیے۔ تھانہ مڈھ رانجھا نے ارشد عرف ننھا کو گرفتار کر کے ایک کلو 340 گرام چرس برآمد کی۔
پولیس تمام ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لیے ضلع بھر میں بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔


