لاہور (بیورو رپورٹ) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے چوری، نقب زنی اور جیب تراشی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی ہے۔
اجلاس کے دوران شہر میں جرائم کی روک تھام اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔


