فائل فوٹو
اسلام آباد (بزنس ڈیسک) ماری انرجیز لمیٹڈ اور انگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ نے کسانوں کی فصلوں کی پیداوار اور آمدنی بہتر بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اس اشتراک کا مقصد معیاری زرعی مداخل تک بہتر رسائی اور متوازن غذائی اجزاء کے استعمال کے ذریعے کاشتکاروں کی مدد کرنا ہے۔
اس اقدام میں متعلقہ علاقوں میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اقدامات بھی شامل ہیں جن کے لیے ماری انرجیز کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا۔


