پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا میں 37 مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا مقصد صحت کے شعبے میں معیار، رسائی اور کوریج کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں اہل اور تجربہ کار فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے دلچسپی کے اظہار کی درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ فاؤنڈیشن کے مطابق دیر لوئر، ہنگو، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، اورکزئی، بونیر، پشاور اور سوات کے مراکز صحت آؤٹ سورسنگ کے لیے فہرست میں شامل ہیں۔ شانگلہ، نوشہرہ، شمالی وزیرستان، مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے مراکز صحت بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ ہر صحت مرکز کو الگ پراجیکٹ تصور کیا جائے گا اور خواہشمند امیدواروں کو فارم 4 کے مطابق اپنی ترجیحات ظاہر کرنا ہوں گی۔


