فائل فوٹو
فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک (نیوز ڈیسک)—اقوامِ متحدہ نے سوڈان بھر میں شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچے پر مسلسل ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
شنوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو سوڈان کی ریاست کردفان کے علاقے الدبّاب میں بازار پر ڈرون حملے میں درجنوں شہریوں کی مبینہ ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملہ ایک انتہائی تشویش ناک سلسلے کا حصہ ہے اور ملک بھر میں مسلسل حملوں سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔


