سعودی عرب میں چھٹی حج کانفرنس اور نمائش 8 سے 11 نومبر تک جدہ میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں پندرہ سے زیادہ خصوصی زونز اور اہم پروگرام شامل ہوں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کانفرنس کا مقصد حج امور کے دفاتر اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے۔ کانفرنس کے پروگرام کو تین بنیادی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔


