
بونیر: (دنیا نیوز) بونیر کے علاقے پیر بابا اور مضافات میں بھی طوفانی بارش ہوئی، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، مساجد میں انخلا کے اعلانات کئے گئے۔
بونیر میں بارش کے باعث پانی بازار میں داخل ہوگیا، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، بونیر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔


