نوشہرہ (اے پی پی) ضلع نوشہرہ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت جاری ہے۔
ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان مہم کے دوران سکیورٹی انتظامات کی بذاتِ خود نگرانی کر رہی ہیں۔


