فائل فوٹو
لیورپول (صورتِ حال) — آرسنل نے اینفیلڈ میں لیورپول کو ایک صفر سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
ڈان میں شائع رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کائی ہاورٹز نے 16ویں منٹ میں ڈیکلن رائس کے کراس پر میچ کا واحد گول کیا۔ یہ آرسنل کی اینفیلڈ میں 14 سال بعد پہلی پریمیئر لیگ فتح تھی۔
آرسنل کے نو میچوں کے بعد 24 پوائنٹس ہو گئے اور اسے 21 پوائنٹس رکھنے والے مانچسٹر سٹی پر تین پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی۔ لیورپول 15 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔


