خاران (کرائم رپورٹر) ضلع خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے خاندانی ذرائع نے بھی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو بیس ستمبر کو اغواء کیا گیا تھا۔
انہیں کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے پرائیویٹ گاڑی سے اغواء کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ ڈرائیور اور ذاتی محافظ بھی اغواء ہوئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور اور محافظ کو تین روز بعد رہا کردیا گیا تھا۔


