اسلام آباد پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث بیٹے اور اس کے دو دوستوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سواں زون حسنین شاہ نے بتایا کہ مقتولہ ساجدہ بی بی کے قتل میں تین ملزمان پکڑے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سہیل مسیح، مقتولہ کا بیٹا چشمان مسیح اور روبن مسیح شامل ہیں۔ تھانہ کورال کی حدود سے ساجدہ بی بی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
مقدمہ درج کر کے جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا۔ پولیس ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جیو فینسنگ کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل اور موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔


