فیصل آباد (اے پی پی) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل انتظامیہ کی ترجیح ہے۔
درخواست گزاروں نے محکمہ مال، صحت، تعلیم، واسا، ہارٹیکلچر ایجنسی اور دیگر محکموں سے متعلق شکایات پیش کیں۔ کمشنر نے بعض درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فون کرکے ہدایات بھی دیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے افسران کو عوامی خدمت، شفافیت، میرٹ اور جواب دہی کے اصولوں کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے محکمانہ امور میں غفلت، بددیانتی اور کام چوری برداشت نہ کرنے اور ذمہ دار ملازمین سے بازپرس کا بھی کہا۔
کمشنر نے افسران کو عملے کی کارکردگی کی نگرانی اور مقررہ وقت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔


