کراچی میں قائد ملت خان لیاقت علی خان کے 75ویں یومِ شہادت پر تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب پاکستان کوئز سوسائٹی کے زیر اہتمام نشتر کالج فار وومن نارتھ کراچی میں ہوئی۔
تقریب میں بین الکلیاتی وجامعاتی مقابلہ معلومات بعنوان شہید ملت حیات و خدمات منعقد کیا گیا۔ چیئرمین فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان علیم قریشی اور دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ لیاقت علی خان نے مملکت کے استحکام کے لیے جان نچھاور کر دی۔ صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر صائمہ شمیم نے کی اور سی پیک کو اہم قرار دیا۔
مقابلے کے نتائج کے مطابق گورنمنٹ سر سید گرلز کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج فار وومن ٹو بی، سلامیہ گرلز کالج اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی بالترتیب دوسرے، تیسرے نمبر پر رہیں۔
شہید ملت کوئز رننگ ٹرافی ایک سال کے لیے سر سید کالج کے حصے میں آئی۔ تقریب کے اختتام پر پشاور اسکول سانحہ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔


