فائل فوٹو
بین الاقوامی ڈیسک۔ یوفا چیمپیئنز لیگ میں مانچستر یونائیٹڈ کو کوومو کے ہاتھوں چار ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس شکست سے مینیجر مائیکل کیرک پر دباؤ میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
کوومو کی جانب سے نیکو پاز نے دو گول اسکور کیے۔ تاسوس دوویکاس اور جیکوبو رامون نے بھی ایک ایک گول اسکور کیا۔
دوسری جانب آرسنل نے ڈیکلن رائس کے آخری لمحات کے گول کی بدولت بایرن میونخ سے دو دو سے ڈرا کھیلا۔ ریئل مدرڈ نے آر بی لیپزگ کو چار ایک سے شکست دی ہے۔


