اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سروس رولز 1990 کا اطلاق صرف ملازمت کے ابتدائی پروبیشنری مرحلے تک محدود ہے۔ عدالت کے مطابق پروبیشن مکمل کرکے باقاعدہ ملازمت حاصل کرنے والے افسران کی سنیارٹی ان قواعد کی بنیاد پر تبدیل نہیں کی جا سکتی۔
سپریم کورٹ نے اس حوالے سے ٹریبیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔


