نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت سندھ پولیس کے تینتیس ڈی ایس پیز پر مشتمل وفد نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔ وفد کو لاہور پولیس کے انتظامی اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں پیشہ ورانہ تربیت، اصلاحات اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ سندھ پولیس کے اس وفد کی قیادت ایس پی اورنگزیب کر رہے تھے۔


