انٹرنیشنل ڈیسک (اردو نیوز) — مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے مدینہ بس سروس کے کئی پبلک ٹرانسپورٹ روٹس پر یومیہ ٹرپس میں اضافہ کر دیا۔ اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد انتظار کا وقت کم کرنا اور سروس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
شہر کے 16 علاقوں کے لیے یہ بس سروس فراہم کی جاتی ہے۔ ان اہم علاقوں میں مسجد نبوی، حرمین ریلوے سٹیشن اور ایئرپورٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کنگ فہد قرآن پرنٹنگ پریس سٹیشن اور دیگر رہائشی علاقے بھی اس سروس میں شامل ہیں۔


