فائل فوٹو
کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ اپیل کنندہ کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
یہ اپیلیں مقتول کے بھائی عالم شیر نے دائر کی تھیں۔ اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شواہد نظر انداز کیے۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 2023 میں شواہد کی عدم دستیابی پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کیا تھا۔


