فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسپورٹس ڈیسک۔ جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین پیرا گیمز کے دوران تین بار غلط قومی ترانے بجائے گئے۔
ناگویا کے میئر ایچیرو ہیروساوا نے بدھ کے روز اس غلطی پر معذرت کی۔ یہ واقعہ حکام کے اس عزم کے باوجود پیش آیا جس میں غلطیاں روکنے کے اقدامات کا وعدہ کیا گیا تھا۔
میئر نے کہا کہ ایشین گیمز کے بعد آپریشنز کا جائزہ لیا گیا تھا اور دوبارہ ایسا ہونا ناقابل قبول ہے۔ ایشین پیرا گیمز ہفتے تک جاری رہیں گے اور ان میں چار ہزار کے قریب ایتھلیٹس اور آفیشلز شریک ہیں۔


